Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن کے عوام قابض فوج پر حملے تیز کردیں: حماس کی اپیل

طولکرم – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں گذشتہ شام پانچ فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی بمباری میں شہادت کے بعد غرب اردن کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قابض دشمن کے خلاف مسلح جدوجہد تیز کریں اور دشمن کے ہر کیمپ اور چوکی کو نشانہ بنائیں۔

حماس نے پریس کو جاری ایک بیان میں نورشمس کیمپ میں اسرائیلی فوج کی تازہ دہشت گردی میں پانچ فلسطینیوں کی شہادت کو ایک بزدلانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

اس موقعے پر حماس نے فلسطینی عوام بالخصوص غرب اردن کے فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ قابض دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی مسلح جدوجہد کا دائرہ بڑھا دیں، دشمن کی سلامتی کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کریں اور دشمن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مل کر جدوجہد کریں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک بیان میں حماس نے زور دیا کہ ہماری سرزمین اور ہمارے عوام کے خلاف قابض ریاست کے ذریعے چھیڑی جانے والی یہ جنونی جنگ قابض دشمن میں سلامتی اور استحکام نہیں لائے گی، بلکہ اس کے پاؤں تلے زمین کو آگ لگا دے گی۔ اس کے آبادکاروں اور قابض لیڈروں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حماس جس طرح نور شمس کیمپ میں پانچ شہداء کا سوگ مناتی ہے، اسی طرح یہ اعلان کرتی ہے کہ ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ غاصب نازی دشمن کو ان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ کل سوموار کی شام اسرائیلی فوج نے طولکرم شہر کے نورشمس کیمپ میں ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan