Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

آئرش مظاہرین کا امریکہ سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا مطالبہ


ڈبلن – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اتوار کے روز آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں مظاہرین نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیلی ریاست کی فوجی حمایت بند کرے۔

برنارڈو اسکوائر میں آئرش فلسطین سولیڈیریٹی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ہونے والے مظاہرے میں فنکاروں سمیت درجنوں آئرش افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے، کیونکہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔

مظاہرے میں شریک فنکاروں نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت اور فلسطین پر اسرائیلی قابض ریاست کی مخالفت کا بھی اظہار کیا۔

مظاہرین میں شریک آئرش ریپرز نے انصاف اور آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔

آئرش فلسطین سولیڈیریٹی ایسوسی ایشن کے میڈیا آفیسر برائن ایگرٹے نے صحافیوں کو بتایا کہ “امریکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی میں شریک ہے”۔

انہوں نے زور دیا کہ آئرلینڈ فلسطین اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

28 مئی کو آئرش حکومت نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا اور ڈبلن اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan