Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مزاحمت کو دشمن سے انتقام میں تاخیر میں کوئی دلچسپی نہیں: حسن نصراللہ

بیروت – فلسطین فائونڈیشن پاکستان لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست نے چند ہفتے قبل بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر حملہ کیا تھا، جہاں اس نے تمام سرخ لکیریں عبور کر دی تھیں۔

انہوں نے اتوار کی شام ایک ٹیلی ویژن تقریر میں مزید کہا کہ “اسرائیلی دشمن جنوبی محاذ پر کشیدگی کو بڑھانے کا ذمہ دار ہے”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “حزب اللہ رہ نما فواد شکر کے قتل کا جواب دینے کی جلدی کا مطلب ناکامی ہو سکتا ہے۔ ہم اس بات کا مطالعہ کر رہے تھے کہ کیا مزاحمت کا محور فوراً جواب دے یا کچھ انتظار کرے۔ ہم نے غزہ میں مذاکرات کے لیے دشمن کو موقع دیا”۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مشاورت کے نتیجے میں ہم نے فیصلہ کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آنے والے تحفظات کی وجہ سے انفرادی طور پر اپنا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزاحمت کو جواب میں تاخیر کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے”۔

حسن نصر اللہ کے مطابق، حزب اللہ نے کئی معیاروں کی بنیاد پر اپنے اہداف کا انتخاب کیا۔ اس نے سویلین مراکز اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے گریز کیا اور فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیلی ریاست کے اندر گہرائی تک کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ “ہم نے گیلیوٹ ملٹری انٹیلیجنس بیس کو نشانہ بنایا، جس میں یونٹ 8200 شامل ہے۔ یہ تل ابیب کی حدود سے 1500 میٹر کے فاصلے پر ہے، اور اس میں متعدد فوجی مقامات اور چھاؤنیاں ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ “حزب اللہ نے کئی منٹ تک آئرن ڈوم کو کنٹرول کرنے کے لیے سینکڑوں کاتیوشا راکٹ فائر کیے۔ اس دوران ہمارے ڈرونز گزر گئے۔ حزب اللہ کی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ متعدد ڈرون اپنے اہداف کو نشانہ بناتے رہے، لیکن دشمن خاموش ہے۔ وہ اپنے نقصانات کو چھپا رہا ہے”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “نہاریہ، عکا اور دیگر مقامات پر ہونے والے ڈرون حملوں سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بہت سی ہلاکتیں اسرائیلی انٹرسیپٹر میزائلوں کی وجہ سے ہوئیں”۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حزب اللہ نے پہلی بار بقاع کے علاقے سے ڈرون لانچ کیے اور انہوں نے مخصوص اہداف کی طرف بحفاظت سرحد عبور کی”۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیلی ریاست پر سیکڑوں راکٹ، ڈرونز اور میزائل داغے اور دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کا آغاز کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan