Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پچھلے 48 گھنٹوں میں غزہ میں جاری قتل عام میں 70 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں پانچ خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا۔

وزارت نے آج ہفتے کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض صہیونی فوج کی طرف سے کیے گئے قتل عام میں 69 فلسطینی شہید اور 212 زخمی ہوئے۔

وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی ابھی بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں، اور 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے، اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث بچوں اور دیگر شہریوں کی اموات کی خبریں روز آ رہی ہیں۔ دوسری جانب، غاصب صہیونی ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan