مقبوضہ بیت المقدس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان ہفتے کی شام کو قابض صہیونی فوج نے ایک فلسطینی خاتون پر حملہ کر کے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران دو لڑکیوں اور دو نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ کے دروازوں سے گرفتار کر لیا گیا۔
دمشق گیٹ میں قابض فوجیوں کے حملے کے بعد طبی ٹیموں نے ایک فلسطینی خاتون کو طبی امداد فراہم کی۔
جب ایک نوجوان فلسطینی نے خاتون کا دفاع کرنے کی کوشش کی تو قابض فوجیوں نے اسے دو لڑکیوں سمیت مارا پیٹا اور گرفتار کر لیا۔
قابض فوج نے زیر حراست افراد کو مقبوضہ بیت المقدس کے حراستی مراکز میں منتقل کر دیا۔
قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب السحرہ میں بھی ایک نوجوان کو تشدد کے بعد گرفتار کیا۔
اس کے علاوہ، قابض فوج نے باب المجلس کی سمت سے مسجد اقصیٰ پہنچنے والے متعدد نمازیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔