Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی میجر جنرل سمیت 3 سینیر فوجی افسر ہلاک

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں ایک میجر جنرل سمیت تین اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق، مرنے والوں میں ریزرو میجر جنرل یانیو یتزاک اورین شمل بھی شامل ہیں، جن کی عمر 35 سال تھی اور جو بٹالین 811 سے منسلک تھے۔ اس کے علاوہ، یروشلم بریگیڈ 16 کا سپاہی وسطی غزہ کی پٹی میں ایک لڑائی میں ہلاک ہوا۔

ریزرو میجر ڈینیئل پیچنیوک اور ریزرو میجر نیتائی میتودی بھی وسطی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔

اس سے قبل آج اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے کے دوران قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی ویب سائٹ حدشوت بزمان نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں زمینی لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

اسی ویب سائٹ نے پچھلی خبروں میں بتایا تھا کہ وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan