Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انصار اللہ کے حملے میں یونانی بحری جہاز جل کر راکھ،حملے کے مناظر جاری

صنعا – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  کل جمعہ کی شام یمنی مزاحمتی فورسز ‘انصار اللہ’ سے وابستہ المسیرہ چینل نے بحیرہ احمر میں یونانی بحری جہاز SOUNION پر حملے میں اسے لگنے والی آگ کے مناظر نشر کیے۔ اس جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے یونانی ملکیت والی کمپنی کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔

برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے جمعہ کو کہا کہ بحیرہ احمر میں یونانی پرچم بردار آئل ٹینکر میں تین مقامات پر آگ لگنے کا پتہ چلا ہے۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ “ایسا لگتا ہے کہ ٹینکر پانی میں ڈوب گیا ہے۔”

اس تناظر میں برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی ایمبرے نے کل بتایا کہ یمنی بندرگاہ الصلیف سے تقریباً 58 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں بحیرہ احمر میں ایک جہاز پر حملے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

پرسوں بدھ کو برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے اطلاع دی کہ “SOUNION” نامی ٹینکر، جو یونانی پرچم لہرا رہا تھا، بار بار حملوں کے بعد بحیرہ احمر میں ٹوٹ گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan