نابلس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان جمعرات کو فلسطینی میڈیا ذرائع نے صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں چند روز قبل ایک فدائی حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت جعفر سعد منیٰ کے نام سے کی ہے، جو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس سے تعلق رکھتا ہے۔
سند نیوز ایجنسی نے سعد منیٰ کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا کہ قابض حکام نے انہیں مطلع کیا کہ ان کا بیٹا جعفر کئی روز قبل تل ابیب میں ہونے والے ایک فدائی حملے میں ملوث تھا۔
خاندانی بیان میں کہا گیا ہے کہ “منیٰ کے معزز خاندان، ان کے چاہنے والے اور ان کے عزیز و اقارب اپنے بیٹے شہید جعفر سعد سعید محمد منیٰ کے اچھے اخلاق اور کردار کے لیے سوگوار ہیں۔ وہ اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ تمام فلسطینی شہداء کی قربانیوں کو قبول کرے اور ان کی شہادتوں کو فلسطین کی آزادی کا ذریعہ بنائے۔”
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شہید بیٹے جعفر کے لیے نابلس شہر میں تین روزہ تعزیتی کیمپ لگائیں گے۔
خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ قابض فوج نے آج صبح سویرے شہید جعفر منیٰ کے گھر پر چھاپہ مارا اور دو روز قبل ان کے بھائی ہاشم کو گرفتار کر لیا تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ اتوار، 18 اگست کو مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے مرکز میں ایک بڑے دھماکے میں متعدد اسرائیلی آباد کار ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ قابض پولیس اور اسرائیلی شین بیت نے کہا تھا کہ یہ ایک سوچا سمجھا دھماکہ تھا۔
اگلے دن شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے یہ حملہ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ دونوں تنظیموں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔