Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، مزید 42 شہری شہید، 163 زخمی

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف چار اجتماعی قتل عام کیے جن میں 42 فلسطینی شہید اور 163 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 40,265 شہید اور 93,144 زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے قابض اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں، اور 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے، اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث بچوں اور دیگر شہریوں کی اموات کی خبریں روزانہ آ رہی ہیں۔ دوسری جانب، صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan