Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پرامریکی اور مغربی مدد سے جارحیت اور قتل عام 321ویں روز میں جاری

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان قابض صیہونی فوج نے مسلسل 321 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کر کے شہریوں کے قتل عام کا ارتکاب کیا ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے آج جمعرات کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنی پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

آج صبح قابض فوج کے جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح شہر کے مشرق میں واقع علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے ہیں۔

آج فجر کے وقت وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی مہاجر کیمپ کے البطانیہ محلے میں الدباکہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں 6 شہری شہید ہو گئے۔

طبی ذرائع نے القدس چینل کے فوٹو جرنلسٹ حسام منال الدباکہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ وہ رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوئے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ 65 سالہ معمر شخص محمود محمد مضیوف عبدالغفور المواصی بھی بمباری میں شہید ہوئے۔

سول ڈیفنس نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے اور طبی ٹیموں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے تل الزاعتر میں ابو خاطر ہال کے سامنے واقع “سلمان” خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ میں اسرائیلی بمباری میں تین شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی۔

غزہ کے شمال میں بیت لاهیا میں حمودہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کے بعد قابض فوج کی طرف سے کیے گئے قتل عام میں شہداء کی تعداد 11 ہو گئی۔

جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں واقع الفخاری قصبے میں ابو دقہ خاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتون شہید ہو گئی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے خان یونس کے مغرب میں مواصی القرارہ کے علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے خیموں پر شدید فائرنگ کی۔

قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

الاقصیٰ ٹی وی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے ایمبولینس اور شہری دفاع کے اہلکاروں کا بھیس بدل کر رفح گورنری سے واپس آنے والے بے گھر افراد کی بڑی تعداد کا قتل عام کیا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan