Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انصار اللہ کے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں دو بحری جہازوں پر حملے

عدن – فلسطین فائونڈیشن پاکستان یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ سے وابستہ مسلح افواج نے کہا ہے کہ انہوں نے قابض اسرائیلی پر بین الاقوامی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے دو بحری جہازوں کو بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی “مسلح افواج” نے جمعرات کی شام ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں دو فوجی آپریشن کیے، جن میں سے ایک تیل بردار جہاز ’سونین‘ کو نشانہ بنایا گیا۔

جہاز کو براہ راست نقصان پہنچایا گیا جس کے بعد اس کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فورسز نے بحری جہاز SW North Wind I) ) کو بھی نشانہ بنایا اور خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں سفر کرتے ہوئے براہ راست اور درست طریقے سے نشانہ بنا کر اسے نقصان پہنچایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج نے وضاحت کی کہ بحری افواج، بغیر پائلٹ کے فضائیہ، اور میزائل فورس نے ان دو فوجی کارروائیوں میں متعدد گن بوٹس، بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ “یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں اس وقت تک نہیں رکیں گی جب تک غزہ میں جارحیت بند نہیں کی جاتی اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan