Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر امریکی اور برطانوی طیاروں کی بمباری

صنعا -فلسطین فائونڈیشن پاکستان  یمنی مزاحمتی جماعت انصار اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے مغربی یمن کے ساحلی صوبے حدیدہ پر تین فضائی حملے کیے ہیں۔

انصار اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں “المسیرہ” چینل نے رپورٹ کیا کہ “امریکی اور برطانوی جارحیت نے حدیدہ کے الصلیف گورنریٹ کو تین فضائی حملوں سے نشانہ بنایا۔”

چینل نے ان حملوں کے نتائج کے بارے میں اضافی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور امریکہ یا برطانیہ کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

حدیدہ کو یمنی گورنریوں میں سے ایک انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہاں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور تین اہم بندرگاہیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، یہاں ایک طویل ساحلی پٹی بھی ہے۔

7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جنگ کے تناظر میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر، یمن کے انصار اللہ گروپ نے گذشتہ نومبر سے بحیرہ احمر میں اسرائیلی کارگو جہازوں یا ان سے منسلک افراد کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan