Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی پٹی اب بچوں کی جگہ نہیں رہی،کیا انسانیت باقی ہے؟: لازارینی

عمان – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘انروا’ کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ اب بچوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں ایجنسی سے منسلک سکولوں میں پناہ لینے والے خاندانوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے قتل عام کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔ بچوں کو نہ صرف سکولوں میں قتل کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی لاشیں بھی جلائی جا رہی ہیں۔ انسانیت ختم ہو چکی ہے۔

لازارینی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ بیان میں استفسار کیا کہ “کیا کسی میں کوئی انسانیت باقی ہے؟”

‘یو این آرڈبلیو اے’ کے کمشنر نے وضاحت کی کہ “غزہ کے بچے اس بے رحمانہ جنگ کے پہلے شکار ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ناقابل برداشت جنگ اور حالات کو ایک نیا معمول بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔” انہوں نے کہا کہ “غزہ میں جنگ بندی میں بہت دیر ہو چکی ہے۔”

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتا ہو چکے ہیں، اور 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں یہ گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث روز بروز بچوں اور دیگر شہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan