Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: حمزہ مرتضیٰ کی شہادت کے بعد شہید صحافیوں کی تعداد 170 ہوگئی

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید ہوگیا ہے۔ صحافی حمزہ عبدالرحمن مرتضیٰ کی شہادت کے بعد، غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

غزہ شہر کے مغرب میں واقع مصطفیٰ حافظ سکول پر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں سینئر صحافی حمزہ مرتضیٰ سمیت 10 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

شہید مرتضیٰ کئی میڈیا اداروں کے ساتھ فوٹوگرافر اور صحافی کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ سینئر صحافی یاسر مرتضیٰ کے بھائی ہیں، جو 6 اپریل 2018 کو شہر کے مشرق میں ریٹرن مارچ کی کوریج کرتے ہوئے ایک اسرائیلی اسنائپر کی گولی سے شہید ہوگئے تھے۔

منگل کے روز ایک پریس بیان میں سرکاری میڈیا آفس نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے اور ان کے قتل کی شدید مذمت کی۔ آفس نے دشمن فوج کو اس جرم کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا۔

دفتر نے عالمی برادری اور صحافتی پیشے سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کو روکیں اور فلسطینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan