Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی وزیر خارجہ کا صنعا میں حماس کے دفتر کا دورہ

صنعا – فلسطین فائونڈیشن پاکستان: یمن کے وزیر خارجہ اور سمندر پار امور جمال عامر نے صنعا میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حماس کی مقامی قیادت سے ملاقات کی۔

اس موقعے پر یمن میں حماس کے مندوب ابو شمالہ نے یمنی وزیر کا استقبال کیا۔ ابو شمالہ نے یمنی وزیر خارجہ کو فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور معرکہ طوفان الاقصیٰ میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

یمنی وزیر خارجہ جمال عامر نے کہا کہ “ہم جمہوریہ یمن کے حکام اور ایک ریاست کے طور پر غزہ میں ہونے والے گھناؤنے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔” انہوں نے کہا کہ غزہ میں امریکی اور مغربی مدد کے ساتھ جاری جنگ اسرائیلی اور مغربی دہشت گردی ہے جس میں نہتے فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں یقین ہے کہ فلسطینی کاز کے خلاف سازشوں اور جنگوں کے باوجود غزہ کے مجاہدین اور حماس قوم کی عزت اور فخر کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan