Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں انروا کے شہید ملامین کی تعداد 207 ہو گئی

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان : غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ صہیونی جنگ کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے شہید ملازمین کی تعداد بڑھ کر 207 ہو گئی ہے۔ یہ اعلان انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقعے پر، 19 اگست کو جاری کیا گیا۔

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کو موصول ہونے والے ایک بیان میں ’انروا‘ نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک تنظیم کے 207 کارکنان شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے کچھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

بیان میں نشاندہی کی گئی کہ شہداء کا تعلق مختلف شعبوں سے تھا، جن میں ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ اور دیگر شامل ہیں۔

انروا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ “عالمی انسانی دن پر ہم اپنے شہید کارکنوں کو یاد کرتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔”

قابل ذکر ہے کہ ’انروا‘ نے 9 اگست کو انکشاف کیا تھا کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 205 انسانی امدادی کارکن مارے جا چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan