Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں یہودی بلوائیوں کے فلسطینیوں پر حملےجاری

مغربی کنارا – فلسطین فائونڈیشن پاکستان   مغربی کنارے اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں یہودی بلوائیوں کی فلسطینی شہریوں کے خلاف غنڈہ گردی جاری ہے۔

اتوار کے روز، غرب اردن کے شہروں طولکرم، الخلیل اور وادی اردن میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوں کی جان و مال پر حملے کیے اور لوٹ مار کی۔

آباد کاروں نے شمالی وادی اردن میں غزال چشمے کے قریب شہریوں کے گھروں کی طرف جانے والی کچی سڑک پر باڑ لگا کر اس پر قبضہ کر لیا۔

آباد کاروں نے شمالی شہر طوباس کے مشرق میں خربہ یرز میں پہاڑی زمینوں پر فصلوں کو آگ لگا دی، جو پھیل کر رہائشیوں کے گھروں تک پہنچ گئی۔

شمالی وادی اردن کے علاقے ام الجمال میں گذشتہ دنوں قابض فوج اور اس کے آباد کاروں کے حملوں کے باعث 14 فلسطینی خاندان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

طولکرم میں آباد کاروں نے شہر کے مشرق میں رامین کے میدان میں آگ لگا دی۔

آج صبح، الخلیل کے پرانے شہر کے جابر اور الحسین محلوں میں آباد کاروں نے شہریوں کے گھروں پر حملے کیے۔

گذشتہ رات، مسافر یطا کے ام نیر علاقے میں “سوسیا” بستی کے آباد کاروں نے زیتون کے 20 سے زائد پودے اکھاڑ دیے اور پھینک دیے۔

آباد کاروں کو قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا گیا اور انہیں فلسطینیوں پر حملوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan