Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیتن یاہو جنگ کو طول دینے کےلیے رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے:حماس


غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ دوحہ میں مذاکرات کے آخری دور میں جو کچھ ہوا اس کے بعد ثالثوں کی بات سننے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ غاصب صیہونی دشمن ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اب بھی مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

حماس نے اتوار کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے بجائے ثالثوں کی کوششوں کو ناکام بنانے اور جنگ کو طول دینے کے لیے نئی شرائط اور مطالبات پیش کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ نئی تجویز نیتن یاہو کی شرائط کے مطابق ہے، خاص طور پر ان کی جانب سے مستقل جنگ بندی اور غزہ کی پٹی سے جامع اسرائیلی انخلاء کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ قیدیوں کے تبادلے کی فائل میں نئی شرائط شامل کی گئی ہیں، اور ’نیٹزارم کوریڈور‘، رفح کراسنگ، اور فلاڈیلفیا کوریڈور پر قابض ریاست کی طرف سے قبضہ برقرار رکھنے کی شرائط شامل کی گئی ہیں، جنہیں کسی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔

حماس نے نیتن یاہو کو ثالثوں کی کوششوں کو ناکام بنانے، معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالنے، اور اپنے قیدیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا پوری طرح ذمہ دار قرار دیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے دو جولائی کو طے پائے فارمولے پر عمل درآمد چاہتی ہے، جو کہ جو بائیڈن کے اعلان اور سلامتی کونسل کی قرارداد پر مبنی تھا۔ حماس نے ثالث ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فارمولے کو عملی شکل دینے کے لیے کام کریں۔

بیان میں حماس نے وضاحت کی کہ اس نے قطر اور مصر جیسے برادر ثالثوں نے جنگ بندی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے، مگر نیتن یاہو جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد جنگ بندی نہیں بلکہ فلسطینیوں کا خون بہانا ہے اور وہ اس مذموم مقصد کے لیے جنگ بندی سے مسلسل فرار چاہتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan