قلقیلیہ –فلسطین فائونڈیشن پاکستان عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع “کدومیم” بستی میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے والا ایک اسرائیلی ریزرو سپاہی سر میں تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا۔
عبرانی ذرائع کے مطابق، ایک فلسطینی نے اسرائیلی فوجی کی بندوق چھین لی اور اس کے سر میں تیز دھار چیز ماری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس دوران مشتبہ فلسطینی جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
آپریشن کے علاقے اور اطراف میں قابض فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور حملہ آور کی تلاش کے لیے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اتوار کو ایک آباد کار فلسطینی شہری کے چاقو سے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ فلسطینی شہری نے اس کا اسلحہ چھین لیا اور شمالی مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے قریب “کدومیم” بستی میں اسے تیز دھار آلے سے وار کرکے زخمی کیا تھا۔
اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی نے اسرائیلی فوجی سے اس کی رائفل چھیننے سے پہلے کدومیم بستی میں ایک سیکیورٹی گارڈ کو تیز دھار چیز سے مارا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
قابض اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسے اطلاع ملی تھی کہ ایک فلسطینی نے کدومیم بستی میں ایک سیکیورٹی گارڈ کا ہتھیار چھین لیا ہے۔ اس کے بعد فوج کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے۔
درایں اثنا، اسرائیلی چینل 12 نے کہا ہے کہ “کدومیم” بستی کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے کے لیے کہا گیا، جب ایک فلسطینی نے بستی کے سیکیورٹی گارڈ کا ہتھیار چھین کر فرار ہو گیا۔
اسرائیلی فوجی کو بیت تکفا کے بیلنسن ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
عبرانی چینل 14 کے مطابق، ایک نوجوان نے ایک اسرائیلی فوجی پر ہتھوڑے سے وار کیا اور اس کا ذاتی ہتھیار چھین لیا۔ اس کے بعد وہ مشرقی قلقیلیہ میں واپس چلا گیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج “کدومیم” بستی اور علاقے کے فلسطینی دیہات کو الرٹ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے اور ہیلی کاپٹر سے بھی علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔