Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل میں افراط زر کی شرح تاریخ کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر

مقبوضہ بیت المقدس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+-  اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست میں جولائی کے دوران اشیائے صرف کی قیمتوں میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سالانہ افراط زر کی شرح 3.2 فیصد ہو گئی، جو بینک آف اسرائیل کے 3 فیصد کے ہدف سے زیادہ ہے۔

گلوبز اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق جولائی میں اشیا کی قیمتوں کے انڈیکس میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ توقع سے کچھ زیادہ تھا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گذشتہ جولائی کے آخر تک افراط زر کی شرح بڑھ کر 3.2 فیصد ہو گئی، جو کہ جون کے آخر میں 2.9 فیصد کے مقابلے میں تین فیصد زیادہ ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی شیکل کل جمعہ کو ڈالر کے مقابلے میں 0.86 فیصد اور یورو کے مقابلے میں 1.07 فیصد گر گیا۔ ڈالر اور یورپی کرنسیوں کے مقابلے شیکل کی گراوٹ کا مطلب ہے کہ درآمدی مواد کی قیمتوں پر زیادہ دباؤ پڑ رہا ہے۔

جولائی میں قیمتوں میں قابل ذکر اضافہ تازہ پھلوں اور سبزیوں میں 3.2 فیصد، ثقافت اور تفریح کے شعبوں میں 1.8 فیصد، کرایہ اور رہائش کی دیکھ بھال میں 0.8 فیصد، اور خوراک اور نقل و حمل میں 0.5 فیصد ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan