Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کےبالائی الجلیل پردرجنوں میزائل حملے،کئی اسرائیلی فوجی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان+-  جنوبی لبنان کے شہر النبطیہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک درجن افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کے بعد حزب اللہ نے صہیونی ریاست کے مقبوضہ بالائی الجلیل میں درجنوں میزائل داغے ہیں، جن میں متعدد صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے پریس کو جاری بیان میں اس حملے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے پہلی بار بالائی الجلیل میں قائم ’ایلیت ہشاحر‘ کالونی کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

قابض فوج نے اعتراف کیا کہ حملہ آور ڈرون سے کیے گئے حملے میں دو فوجی زخمی ہوئے۔ یہ فوجی بالائی الجلیل میں ’مسکاف عام‘ کے مقام پر زخمی ہوئے۔

قابض فوج کے ترجمان نے ڈرون دھماکے کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس نے المرج کے مقام پر قائم ایک اسرائیلی فوجی کیمپ پر ڈرون سے حملہ کیا، جبکہ بالائی الجلیل کی ’ایلیت ہشاحر‘ یہودی کالونی کو پہلی بار کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس کے حملے ثابت قدم جنوبی دیہاتوں اور محفوظ گھروں، خاص طور پر الکفور قصبے میں اسرائیلی بمباری میں ہونے والی اموات کے خلاف جوابی کارروائی ہیں۔

ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے 50 میزائل “ایلیت ہشاحر” بستی کی طرف داغے، جو آبادکاروں کی ایک بڑی آبادی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شدید میزائل حملے کے نتیجے میں حتسور کے علاقے میں بجلی کا نظام منقطع ہو گیا۔

اسرائیلی چینل 12 نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے میزائلوں کے نتیجے میں کھلے اور زرعی علاقوں میں 10 سے زیادہ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور فائر فائٹنگ عملہ آگ بجھانے اور اسے قریبی عمارتوں اور بستیوں تک پھیلنے سے روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan