Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جبری نقل مکان فلسطینیوں کواجتماعی سزا دینے کا اسرائیلی حربہ ہے:الرشق

دوحہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ شمالی خان یونس اور مشرقی دیر البلح میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے “انسانی اور محفوظ زون” کے نام پر فلسطینیوں کو جبراً بے دخل کرنا اجتماعی سزا اور نسل کشی کو مزید گہرا کرنے کا ایک ہتھکنڈہ ہے۔

الرشق نے جمعے کے روز ایک پریس بیان میں زور دیا کہ قابض فوج نہتے شہریوں کے خلاف جنگ میں نقل مکانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے تاکہ ان کے حوصلے اور عزم کو توڑا جا سکے۔

الرشق نے مزید کہا کہ “ہم نے اور پوری دنیا نے دیکھا ہے کہ کس طرح قابض فوج نے ان ‘محفوظ علاقوں’ کو کئی بار نشانہ بنایا ہے، اور بے گناہ لوگوں کے خلاف انتہائی خوفناک قتل عام کیا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض ریاست کا مقصد نہ صرف علاقوں کو خالی کرنا ہے بلکہ اس منظم پالیسی کے ذریعے ہمارے ثابت قدم لوگوں کے خلاف نئے قتل عام کے لیے میدان تیار کرنا اور انسانیت کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھنا ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے رکن نے کہا کہ ہزاروں شہریوں کو بار بار بے گھر ہونے پر مجبور کرنے کی وجہ سے وہ مزید مشکل حالات کا سامنا کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں انسانی بحران بڑھتا ہے اور یہ بین الاقوامی انسانی معاہدوں اور قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

الرشق نے کہا کہ ایک طرف امریکہ جنگ بندی مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف مجرم صہیونی ریاست فلسطینیوں کی منظم نسل کشی میں مدد دے کر جنگ بندی کی کوششوں کو تباہ کر رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری، بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan