Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جنگ بندی میں اسرائیلی حکومت رکاوٹ ہے:حسام بدران

دوحہ –فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے میں صہیونی حکومت رکاوٹ ہے۔ وہ مسلسل مذاکرات سے فرار اختیار کر رہی ہے اور جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کرکے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

بدران نے روسی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے بیانات میں زور دیا کہ حماس جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے دوحہ میں جاری مذاکرات کو اسٹریٹجک نقطہ نظر سے دیکھتی ہے، جس کا مقصد غزہ کے خلاف جارحیت کو ختم کرنا ہے۔

بدران نے کہا کہ حماس کا خیال ہے کہ کسی بھی مذاکرات کی بنیاد ایک واضح منصوبے پر ہونی چاہیے، جس پر پہلے اتفاق کیا گیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کسی بھی معاہدے کے لیے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے علاوہ ایک جامع جنگ بندی، غزہ سے مکمل انخلا، بے گھر افراد کی واپسی، اور تعمیر نو کا حصول ضروری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan