Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج نے جبالیہ کیمپ میں طبی عملے کےپورے خاندان کو شہید کردیا


غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

جمعرات کی شام شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ شہید ہونے والے تمام افراد ایک طبی کارکن کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

غزہ میں سول ڈیفنس سروس نے ٹیلیگرام پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ کیمپ میں احمد خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

صحافیوں اور امدادی کارکنوں نے ویڈیو کلپس میں ایک شہید کی لاش دکھائی ہے جو اسرائیلی فوج کی بمباری میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی تھی۔

کمال عدوان ہسپتال میں ایمبولینس اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں اپنے فرائض سرانجام دینے والے فلسطینی پیرامیڈک عبدالقادر احمد نے بتایا کہ جبالیہ کیمپ میں ایک مکان پر بمباری کی اطلاع ملی تو وہ چونک گئے کیونکہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا وہ اس کے خاندان کا گھر تھا۔ اس میں اس کے والدین اور بہن بھائی شہید ہوگئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan