Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یحییٰ السنوار کے ساتھ مستقل رابطہ ہے:اسامہ حمدان

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے نو منتخب سربراہ یحییٰ السنوار کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے بعض ذرائع ابلاغ میں اپنے نام منسوب اس بیان کو بے بنیاد قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ السنوار کے ساتھ رابطے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ ان کے ساتھ رابطے منقطع ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

حمدان نے کہا کہ “میں نے کل اپنے بیانات میں کہا تھا کہ جنگ کی نوعیت اور صیہونی جارحیت کی وجہ سے کچھ مشکلات ہیں، لیکن رابطے مستقل ہیں، ہم مطلوبہ مفادات حاصل کر رہے ہیں، اور حماس اچھی طرح سے منظم ہے”۔

حمدان نے زور دیا کہ “جماعت کی قیادت مجاہد بھائی ابو ابراہیم السنوار کی قیادت میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan