Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا مجرم ہے: حماس

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے صیہونی ریاست کو 20 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کے نئے معاہدے کی منظوری فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کے قتل عام میں مدد کرنے کے مترادف ہے۔ حماس نے امریکہ کی طرف سے قابض صہیونی ریاست کو اسلحہ کی فراہمی کو جنگی جرائم میں امریکی شراکت داری قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی طیارے، میزائل اور توپ خانہ پہلے ہی فلسطینیوں کے قتل عام کی صہیونی جنگی مشین کا حصہ ہیں۔ امریکی حکومت نے اسرائیل کو جدید اور تباہ کن ہتھیاروں کی فراہمی کی منظوری دے کر بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں مدد فراہم کی ہے۔

حماس نے زور دیا کہ امریکی انتظامیہ صہیونی ریاست کی مالی اور فوجی مدد جاری رکھ کر فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی، نسلی تطہیر، اور وحشیانہ قتل عام کی جنگ میں مکمل شراکت دار ہے۔

حماس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صہیونی ریاست کی حمایت اور مدد کے لیے امریکی اقدامات اسرائیل کے جنگی جرائم میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی مدد اور حمایت سے اسرائیلی ریاست نہ صرف فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کر رہی ہے بلکہ پورے خطے میں لاقانونیت پھیلانے کا باعث بھی بن رہی ہے۔

حماس نے پورے عالم اسلام، بالخصوص مزاحمتی قوتوں پر زور دیا کہ وہ قابض صہیونی جنگی مجرم کے خلاف متحد ہو جائیں اور اس کے جرائم کا ہر فورم پر مقابلہ کریں۔


Up Next

روز قیامت جب آیسر اور ایسل پوچھیں گے کہ انہیں جس جرم میں قتل کیا گیا‘

Don't Miss

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین+- فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ 100 دنوں کے دوران رفح سرحدی راہداری کی بندش ایک ہزار سے زائد بیمار اور زخمی بچوں کی شہادت کا سبب بن چکی ہے۔   میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ وہ بار بار عالمی برادری کی توجہ رفح کراسنگ کی بندش سے پیدا ہونے والے انسانی المیے اور بچوں کی تیزی سے ہونے والی اموات کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔   دفتر نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ قابض صہیونی فوج نے فلسطین اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کو جلانے، بلڈوز کرنے اور اسے بند کرنے کے بعد مسلسل 100ویں روز بعد بھی بند کر رکھا ہے۔   کراسنگ کی بندش کے نتیجے میں غزہ میں جنم لینے والا انسانی المیہ مزید تباہ کن شکل اختیار کر گیا ہے۔   بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح کراسنگ اور دوسرے گذر گاہوں کی بندش کے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے تمام طبقات پر تباہ کن منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ایک علاقے کی پوری آبادی کا منظم اور وحشیانہ محاصرہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی معاہدوں کی توہین ہے۔   انہوں نے مزید کہا کہ قابض صہیونی ریاست نے 100 دنوں  غزہ کی پٹی میں ہر قسم کی امداد کے داخلے کو روک رکھا ہے۔ قابض فوج  طبی سامان اور صحت کے وفود کے داخلے کو روکتی ہے اور ادویات اور علاج کی سہولیات میں رکاوٹیں کھڑی کرکے صحت اور انسانی صورتحال کو سنگین تر کر رہی ہے۔   خیال رہے کہ سات مئی کو اسرائیلی فوج نے غزہ کے انتہائی جنوبی شہر رفح پر فوج کشی کی تھی جس کے نتیجے میں صہیونی فوج نے رفح کراسنگ کو  ملیا میٹ کردیا تھا۔ میں مزید پڑھیں https:/urdu.palinfo.com/31512 جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan