طوباس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان
قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام اعتراف کیا کہ شمالی مغربی کنارے میں طوباس پر دھاوا کے دوران اس کے چار فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے کا سبب یہ تھا کہ ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہو گئی۔
قابض فوج کے اعلامیے کے مطابق، طوباس میں بدھ کی صبح کی گئی فوجی کارروائی کے دوران ان کی گاڑی دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تباہ ہو گئی، جس میں دو فوجی معمولی زخمی ہوئے جبکہ دو فوجی دیگر واقعات میں زخمی ہوئے۔
فوج کے ایک بیان کے مطابق، اس نے گذشتہ روز طوباس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک گروپ پر ڈرون سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں ایک سابق اسیر، فائز ابو عامر دراغمہ بھی شامل ہیں، جنہیں اسرائیلی فوج نے ان کے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر شہید کیا۔