Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا اشتعال انگیزی ہے: برطانیہ

لندن – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

برطانیہ نے اسرائیلی حکومت میں شامل انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو “اشتعال انگیز” قرار دیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ‘ایکس’ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “برطانیہ اسرائیلی انتہا پسند وزیر بن گویر کے جان بوجھ کر اشتعال انگیز دورے کی شدید مذمت کرتا ہے”۔

برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات مقدس مقام کے سرپرست کے طور پر اردن کی ہاشمی مملکت کے کردار اور ‘تاریخی اسٹیٹس کو’ کے انتظامات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کی توجہ فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور علاقائی استحکام کی بحالی پر ہونی چاہیے۔

قبل ازیں منگل کے روز سیکڑوں آباد کاروں، انتہا پسند قابض اسرائیلی حکومت کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور نقب اور الجلیل کے امور کے اسرائیلی وزیر یتزحاک واسرلوف نے قابض پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا تھا۔

اسلامی اوقاف کے محکمہ نے بتایا کہ تقریباً 2,958 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

اسرائیلی وزراء کے مسجد اقصیٰ پر اشتعال انگیز دھاووں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اسے صہیونی ریاست کی پالیسی کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اسرائیلی ریاست کے انتہا پسند وزراء کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کو مذہبی اشتعال انگیزی اور بدمعاشی قرار دیتے ہوئے فلسطینی عوام اور عالم اسلام سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے حرکت میں آنے کی اپیل کی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan