Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی نسل کشی جاری، غزہ میں 115 شیر خوار بچے شہید ہوگئے

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان:

غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر 311 دنوں سے جاری نسل کشی کی جنگ میں شہید ہونے والے شیرخوار بچوں کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے۔

گذشتہ روز جڑواں شیرخوار بچے، ایسل اور ایسر ابوالقمصان، شہید ہوگئے۔ یہ دونوں جڑواں بھائی تھے اور چند روز قبل پیدا ہوئے تھے۔

وزارت صحت نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ “دو شیرخوار بچے ایسل اور ایسر ابوالقمصان، جو نومبر میں پیدا ہوئے تھے، گذشتہ روز اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے، جس کے بعد غزہ میں شہید ہونے والے شیرخوار بچوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی ہے۔”

دو شیرخوار بچے ایسل اور ایسر اپنی ماں کے ساتھ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔ انہیں دیر البلح میں ان کے گھر پر بمباری کرکے شہید کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan