فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ کے لئے امداد لانے والے کارواں پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ تحریک حماس نے عرب اور اسلامی ملکوں نیز دنیا کے تمام آزاد ضمیر انسانوں سے اپیل کی ہےکہ صیہونی حکومت کے سفارتخانوں کےسامنے احتجاجی مظاہرے کرکے غزہ کے لئے امداد لانے والے کارواں میں شامل افراد کی جان کی حفاظت کا مطالبہ کریں۔ حماس کے ترجمان نے بتایا کہ امدادی کارواں پرحملوں سے جارح صیہونی حکومت کا خبث ذاتی عیاں ہوتاہے۔انہوں نے غزہ کے لئے امداد لانے والے کارواں پرسوار افراد کی جان کی حفاظت اور انہیں غزہ پہنچانے کی ضرورت پرتاکید کی۔