Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بزرگ فلسطینی رہ نما ابو وعرہ کی وحشیانہ تشدد سے شہادت کا انکشاف

رام اللہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان

حال ہی میں قابض اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے ایک قیدی نے پہلی بار دوران حراست شہید ہونے والے بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ مصطفیٰ ابو وعرہ کی شہادت کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔

رہائی پانے والے قیدی نے بتایا کہ الشیخ ابو وعرہ ‘ریموند’ نامی جیل میں قید تھے۔ اسرائیلی اہلکاروں کی طرف سے انہیں اکثر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ ایک دن، کئی اسرائیلی فوجی تفتیش کاران جیل کے کمرے میں آئے اور انہوں نے الشیخ ابو وعرہ کی بے دردی کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ اس وحشیانہ تشدد کے باعث بزرگ فلسطینی ہوش کھو بیٹھے، اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر ایک ہفتے کے بعد وہ دم توڑ گئے۔

رہائی پانے والے قیدی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ واقعہ گذشتہ سال 26 جولائی کو پیش آیا تھا۔ الشیخ مصطفیٰ ابو وعرہ کی شہادت سے پانچ روز قبل انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔

سابق فلسطینی قیدی نے بتایا کہ اسرائیلی جیل کے اس کمرے میں ہم 12 قیدی تھے۔ اچانک 20 مسلح اسرائیلی اہلکار کمرے میں داخل ہوئے اور ہم سب کی مار پیٹ شروع کردی۔ کچھ دیر بعد، انہوں نے مل کر الشیخ ابو وعرہ پر تشدد شروع کیا اور کئی گھنٹے تک ان پر تشدد کرتے رہے۔

قیدی نے کہا کہ وہ الشیخ ابو وعرہ سے تین میٹر کے فاصلے پر تھا اور واضح طور پر ان پر تشدد کو دیکھ رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ الشیخ مصطفیٰ ابو وعرہ کو ایک درجن فوجیوں نے گھیرے میں لے لیا اور انہیں لاتیں، مکوں اور لاٹھیوں سے مارنا شروع کردیا۔ وہ ہر حصے پر تشدد کر رہے تھے، اور شدید تکلیف سے ان کی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی تھیں۔

آزاد ہونے والے قیدی نے اس منظر کو انتہائی سفاکانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے گیارہ سالہ حراست کے دوران کسی قیدی پر ایسا ہولناک تشدد نہیں دیکھا۔

حملے کے تقریباً پانچ گھنٹے بعد، الشیخ ابو وعرہ نے خود کو سنبھالا اور وضو کرنے کے لیے کھڑے ہونے کی کوشش کی، لیکن اچانک وہ شدید درد سے چیخ اٹھے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنے پہلو اور دل میں شدید چبھن محسوس ہو رہی تھی۔ جب قیدی نے ان کے کپڑے اتارے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آیا کوئی زخم ہے، تو ان کا جسم نیلا اور متعدد جگہوں پر خون آلود تھا۔ وہ تقریباً دوبارہ ہوش کھو بیٹھے تھے۔

قابض فوج نے الشیخ ابو وعرہ کو 30 اکتوبر 2023ء کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے وقت وہ خون اور جلد کی متعدد بیماریوں کا شکار تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan