Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یو این عہدیدار کی غزہ میں نسل کشی کے لیے امریکی فنڈنگ پر تنقید

رام اللہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان

فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی نسل کشی کے لیے امریکی فنڈنگ میں اضافے پر کڑی تنقید کی ہے۔

غزہ میں التابعین سکول پر حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے البانیز نے کہا کہ یہ فنڈنگ تل ابیب کی جانب سے مزید مہلک بموں کے استعمال سے بڑھ رہی ہے۔ امریکی بموں کی وجہ سے لاشوں کے چیتھڑے اڑ گئے، اور انہیں پہچاننا ناممکن ہوگیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “غزہ میں التابعین سکول کے قتل عام کی لاشوں کی شناخت اب وزن کے حساب سے کی جاتی ہے۔ ہر بیگ جس کا وزن 70 کلوگرام ہے، وہ ایک بالغ کی لاش قرار دی جاتی ہے۔”

خیال رہے کہ التابعین سکول پر ہفتے کی صبح امریکی طیاروں اور بموں کے ذریعے کی گئی اسرائیلی بمباری میں ایک سو سے زائد فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔

7 اکتوبر 2023ء سے قابض صہیونی فوج امریکی اور مغربی طاقتوں کی مدد سے غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 40,000 فلسطینی شہید اور تقریباً 92,000 زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ تقریباً 1.9 ملین افراد بے گھر ہیں اور 10,000 فلسطینی اس جنگ میں لاپتا ہو چکے ہیں۔

قابض فوج نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے اور صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو ملیا میٹ کردیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan