Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی غزہ میں چند روز میں 75 ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ جنوب مغربی غزہ کی پٹی کے علاقوں سے گذشتہ چند دنوں کے دوران 75,000 سے زیادہ شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔

لازارینی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی بڑے پیمانے پر انخلاء کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ گذشتہ دنوں غزہ کے جنوب مغربی علاقوں میں 75,000 سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔ گذشتہ رات اسرائیلی حکام نے مزید لوگوں کو بے گھر ہونے پر مجبور کرنے کے لیے اضافی احکامات جاری کیے ہیں۔

7 اکتوبر 2023ء سے قابض صہیونی فوج امریکی اور مغربی طاقتوں کی مدد سے غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 40,000 فلسطینی شہید اور تقریباً 92,000 زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ تقریباً 1.9 ملین افراد بے گھر ہیں اور 10,000 فلسطینی اس جنگ میں لاپتا ہو چکے ہیں۔

قابض فوج نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے اور صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو ملیا میٹ کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan