عرب لیگ نے غزہ کے لئے امدادی کارواں پرصیہونی حکومت کے حملوں کےبعد ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے ۔ ادھر اسلامی کانفرنس تنظیم نے بھی غزہ امدادی کارواں پرصیہونی حملوں کے بعد پیش آنے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ یادرہے شام نے بھی عرب لیگ کےہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا تھا۔