Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے جنگ بندی مذاکرات پٹڑی سے اتار دیے:چین

بیجنگ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ایران میں مجرمانہ قتل نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں ایک بڑی رکاوٹ پیدا کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وانگ نے یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کے ساتھ ایک فون کال کے دوران کہی۔

وانگ نے چین کی جانب سے اس قتل کی شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ان اقدامات کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی سمجھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ قتل ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار پر حملہ ہے۔

وانگ نے فلسطین کے جائز قومی حقوق کی بحالی سمیت تمام فریقین کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے چین کی حمایت کا اظہار کیا۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل 31 جولائی کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور اس سے ایک دن پہلے بیروت میں حزب اللہ کے ممتاز رہنما فواد شکر کے قتل پر ایران، حزب اللہ اور حماس کے ممکنہ ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan