Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام کا رفح میں قابض فوج پر گھات حملے، خان یونس میں گولہ باری

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے انتہائی جنوبی رفح شہر میں اسرائیلی قابض افواج پر کئی مقامات پر گھات لگا کر حملے کیے، جس میں دشمن فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں اسرائیلی فوجی جتھے پر بمباری بھی کی گئی ہے۔

القسام بریگیڈز نے کہا کہ وہ رفح شہر کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں دشمن کی فوجوں کے ساتھ صفر فاصلے سے شدید لڑائی لڑ رہے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے ایک الگ بیان میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے تل السلطان محلے میں واقع انڈونیشیا کے ہسپتال کے اندر ایک اسرائیلی فورس کو اینٹی ٹینک TPG شیل اور اینٹی پرسنل شیل سے نشانہ بنایا۔

القسام نے مزید کہا کہ اس نے اسرائیلی فورس کے ارکان کو ہلاک یا زخمی کیا جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کو لایا گیا۔ القسام نے تل السلطان محلے کے جنوب مغرب میں واقع سویدن گاؤں میں ایک اسرائیلی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کیا۔

قبل ازیں ہفتے کے روز القسام نے رفح شہر کے مشرق میں واقع علاقے “زلطہ” میں “ال یاسین 105” گولے سے “D9” فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنایا۔

ہفتے کے روز القسام نے ایک عمارت کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی شائع کیے، جس میں گذشتہ جمعرات کو رفح کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں اسرائیلی فوج کو دو TPG گولوں سے تباہ کیا گیا تھا۔

القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مشرق میں قابض فوج پر 107 کیلیبر راکٹوں سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں نشانہ بنائے گئے مقام پر آگ بھڑک اٹھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan