Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا قابض اسرائیل کے آٹھ مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے


بیروت -فلسطین فائونڈیشن پاکستان

لبنان میں سرگرم سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم نے اسرائیلی قابض افواج کے آٹھ مقامات پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور مزاحمت کی حمایت میں اور صیدا شہر میں اسرائیلی حملوں اور قتل کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب مغربی علاقے میں واقع محفات الون اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ یہ بیس شمال مغرب میں واقع شمالی کور کے لیے فوجی کمک، حراستی مرکز اور ہنگامی گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس حملے میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے کرنتینا ہل پر ایک ایئر ڈیفنس سسٹم کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا اور اسے براہ راست نقصان پہنچایا۔ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے مقبوضہ لبنان کے شعبا فارمز میں زبدین کے مقام اور مقبوضہ لبنان کی کفر شعبا پہاڑیوں میں رمثا کے مقام کو بھی میزائل ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے ایلون بصلیہ کی بستی کو کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ اسلامی مزاحمتی مجاہدین نے تل شعر اور المالکیہ کے مقام پر بھی دشمن کے فوجیوں کے ایک اجتماع کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan