اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے غزہ کے لئے انسان دوستانہ امداد لےجانےوالے کارواں پرصیہونی حکومت کے حملوں کو انسانیت کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کیاہے۔ علاءالدین بروجردی نے اسلامی کانفرنس تنظیم اور اقوام متحدہ سے صیہونی حکومت کے ان انسانیت سوزاقدامات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ادھر قومی سلامتی اور خارجہ کمیشن کے ترجمان نے غزہ کے لئے امداد لےجانے والے بحری کاروان پرصیہونی حکومت کے حملوں کو امن عالم کے لئے خطرہ اور وحشی پن اور بربریت قراردیاہے۔ کاظم جلالی نے کہا کہ ایسی دنیا میں جہاں ہرلمحہ انسانی حقوق، آزادی ، جمہوریت اور انسانی اقدار کےنعرے لگائےجاتےہیں غزہ میں پندرہ لاکھ افراد صیہونی حکومت کے شدید محاصرےمیں