Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا غزہ میں قتل عام کی تحقیقات کے لیے ماہرین کے داخلے کا مطالبہ

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دینے، غزہ کی پٹی میں پناہ گاہوں اور نقل مکانی کے مراکز میں داخل ہونے، اور قابض فوج کے جھوٹے دعووں کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں حماس نے غزہ کی پٹی میں نہتے شہریوں کے خلاف جاری جرائم کو ختم کرنے کے لیے قابض دشمن کے جرائم کو بے نقاب کرنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے وضع کردہ قراردادوں اور معاہدوں کو فعال کرنے پر زور دیا۔

حماس نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے بیانات، جن میں فاشسٹ قابض فوج کی طرف سے التابعین اسکول میں بے گناہ بے گھر لوگوں کے خلاف قتل عام پر تبصرہ کیا گیا، حقائق سے صرف نظر کرتے ہوئے حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کو خطرے میں ڈالنا بند کرے۔ یہ بیان قابض دشمن کے بیانیے کے ساتھ ایک اشتعال انگیز مطابقت ہے، جس میں اسکولوں اور نقل مکانی کے مراکز کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیمی کا بیان صیہونی قابض دشمن کو سیاسی اور فوجی حمایت جاری رکھ کر اس وحشیانہ نسل کشی کو جاری رکھنے کی کوشش ہے، جس سے وہ اپنے ملک کی قانونی، سیاسی اور اخلاقی ذمہ داری سے بچنے کی کھلی کوشش کر رہا ہے۔

حماس نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی اداروں اور نمائندوں نے دس ماہ سے زائد عرصے کے دوران قابض حکومت کی نسل کشی کی نگرانی کی ہے۔

شہروں، کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گاہوں میں معصوم شہریوں کے خلاف انسانیت کے سب سے بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا گیا، جس کے نتیجے میں چالیس ہزار سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے دو تہائی خواتین اور بچے ہیں۔

شہداء کی یہ تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کی مدد سے صہیونی ریاست بدترین بربریت، جرائم اور دہشت گردی کا ارتکاب کر رہی ہے اور تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ دشمن فاشسٹ ریاست کو فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی جاری رکھنے کے لیے برطانیہ اور امریکہ جیسے ممالک کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

حماس نے قتل عام میں ملوث ہونے پر برطانوی وزیر لیمی، برطانوی حکومت اور امریکی انتظامیہ کی قیادت میں مغربی حکومتوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنا راستہ بدلیں، کیونکہ ان کا طرز عمل جنگی جرائم، نسلی تطہیر اور نسل کشی میں حقیقی شراکت داری ہے۔ غزہ کی پٹی میں صہیونی انتہا پسند حکومت پر دباؤ ڈالنے کے بجائے حماس کو قصور وار ٹھہرانا گمراہ کن اور جنگی جرائم میں نازی ریاست کی مدد کرنا ہے۔

خیال رہے کہ کل ہفتے کی صبح غزہ میں الدرج کے مقام پر موجود التابعین اسکول پر اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں سو سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan