Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قدس فورس کے سربراہ کا السنوار سے ہنیہ کے خون کا بدلہ لینے کا وعدہ


تہران –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے ان کے پیشرو اسماعیل ہنیہ کے خون کا “بدلہ” لینے کا عہد کیا ہے۔

جنرل قاآنی نے السنوار کو حماس کی قیادت کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “آپ کا انتخاب ایک مناسب اقدام ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ تحریک اپنے سب سے سینئر سیاسی عہدیدار کے مجرمانہ قتل کا بدلہ لینے کا عزم رکھتی ہے۔”

قاآنی نے اپنے مکتوب میں مزید کہا کہ “سیاسی بیورو کی سربراہی کے لیے السنوار کا انتخاب یہ ثابت کرتا ہے کہ جماعت نے اپنا جھنڈا کسی ایسے شخص کے حوالے کر دیا ہے جو میدان میں سب سے زیادہ بااثر ہے۔”

انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ شہید ہنیہ کے خون کا بدلہ لیں گے، جو جمہوریہ ایران میں بہایا گیا، کیونکہ “یہ ہمارا فرض ہے۔”

دو روز قبل، ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے بھی السنوار کو ایک پیغام بھیجا تھا، جس کے ایک دن بعد انہیں حماس کے سیاسی بیورو کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی قابض ریاست نے اسماعیل ہنیہ کو 34 جولائی کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا تھا۔ اس حملے میں شمالی تہران میں فوج کے زیر انتظام ایک گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ہنیہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan