Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام بریگیڈز کا السنوار کی وفاداری کا اعلان، جنگ جاری رکھنے کا عزم


غزہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے جماعت کے نو منتخب پولیٹ بیورو یحییٰ السنوار کے ساتھ وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے ان کی بیعت کی ہے۔ القسام مجاہدین کا کہنا ہے کہ وہ آخری سانس تک قابض دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔

کل جمعہ کو القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک مختصر ٹویٹ پوسٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ مجاہد کمانڈر یحییٰ السنوار کی بیعت کرتے ہیں اور اپنی مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہوئے ان کے فیصلوں پر عمل درآمد کریں گے۔

ابو عبیدہ نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ “القسام بریگیڈز کا خیال ہے کہ ہمارے شہید مجاہد رہ نما اسماعیل ہنیہ کی جانشینی کے لیے تحریک کے سربراہ کے طور پر السنوار کا انتخاب جماعت کی قوت، ہم آہنگی اور طاقت کا ثبوت ہے۔”

ادھر، گذشتہ روز غزہ جنگ کے 308 ویں روز صہیونی غاصب فوج کے خلاف غزہ میں کارروائیاں جاری رہیں۔

القسام نے ایک فوجی رپورٹ میں بتایا کہ رفح شہر کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں 9 فوجیوں پر مشتمل صہیونی فورس کو بوبی ٹریپ دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر کو اس علاقے سے لاشوں اور زخمیوں کو لے جاتے دیکھا گیا ہے۔

ایک متعلقہ سیاق و سباق میں، القسام نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں 26 جولائی 2024 کو مجاہدین کے “البراء” کمپلیکس پر حملہ کرنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ غزہ شہر کے جنوب میں تل الھویٰ محلے کے اندر ایک مسجد کے قریب گھات لگا کر مجاہدین نے متعدد صہیونی فوجیوں پر مہلک حملہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan