رام اللہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ‘انروا’ نے شمالی غزہ میں بچوں میں غذائی قلت کے کیسز میں اضافے کا انکشاف کیا ہے۔
ایجنسی نے ‘ایکس’ پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مئی کے مقابلے میں جولائی میں غذائی قلت کے کیسز میں 300 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی 96 فیصد آبادی مختلف درجات کی بھوک کا سامنا کر رہی ہے اور وضاحت کی کہ غزہ کو مزید امداد اور جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے۔