Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسماعیل ھنیہ کے مشن کی تکمیل کے لیے حماس اور عوامی محاذ میں اتفاق

دوحہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ اور پاپولر فرنٹ برائے آزادی فلسطین کی قیادت نے جمعرات کو “شہید اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی عوام کے تمام شہداء کے مشن کے ساتھ وفاداری” کے لیے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

دونوں جماعتوں کے وفود نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ “نئے قومی طریقوں کی تلاش اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے جو جمود کی حالت پر قابو پانے میں مدد کر سکیں اور نسل کشی کی جنگ کو روکنے کے لیے فلسطینی عوام کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کر سکیں۔”

جمعرات کے روز، ‘حماس’ کی قیادت نے دوحہ میں جماعت کے دفتر میں پاپولر فرنٹ کے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر، پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی قیادت نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس سے تعزیت کا اظہار کیا۔

دونوں جماعتوں کی قیادت نے “مسلسل اور متواتر بنیادوں پر مشاورتی اجلاسوں کے انعقاد” اور فلسطینی عوام اور ان کے مقصد کی خدمت کے لیے ہم آہنگی اور مسلسل رابطے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

حماس کے قومی تعلقات کے دفتر کے سربراہ حسام بدران نے پاپولر فرنٹ کے وفد کا خیرمقدم کیا، جس میں پاپولر فرنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کامریڈ جمیل مظہر اور دیگر شامل تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan