Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہماری سفارتی نمائندگی کی منسوخی اسرائیل کی انتہا پسندی ہے:ناروے

اوسلو – فلسطین فائونڈیشن پاکستان ناروے کی وزارت خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی میں اوسلو کی سفارتی نمائندگی کی منسوخی پر صہیونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ قابض حکومت کی طرف سے ناروے کی سفارتی نمائندگی منسوخ کرنے کا اقدام اسرائیل کی انتہا پسندی ہے اور ہم اس کا مناسب جواب دیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے اس اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ اسرائیل کا یہ اقدام خطرناک اور انتہا پسندانہ ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ہم اس کا جواب دیں گے۔

ناروے کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسے اسرائیلی حکومت کی طرف سے ایک پیغام ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ناروے کو فلسطینی اتھارٹی میں سفارتی نمائندگی کی اجازت ختم کر دی گئی ہے۔

ناروے کی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو انتہا پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فلسطینیوں کی امداد کے حوالے سے ہماری صلاحیتیں متاثر ہوں گی۔

دوسری جانب، ناروے کے وزیر خارجہ اسپن پارتھ ایڈی نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیتن یاھو حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدام کا جواب دینے پر غور کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے ضروری اقدامات کریں گے اور نیتن یاھو حکومت کو جواب دیں گے۔

درایں اثنا، فلسطینی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے مشیر احمد الدیک نے کہا ہے کہ ناروے کی فلسطین میں نمائندگی منسوخ کرنے کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کل جمعرات کو ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کا یہ اقدام غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔ ناروے کی سفارتی نمائندگی موجودہ صورت حال کے لیے ناگزیر ہے اور اسے کسی صورت میں تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کو سزا دینے کے مترادف ہے اور ہم اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan