Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسماعیل ہنیہ کا قتل اقوام متحدہ کے چارٹر کی توہین ہے: چین

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا ایران میں بہیمانہ قتل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، یہ بات چینی وزیر نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے فون پر گفتگو میں کہی۔

چینی وزیر نے تہران میں ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل نے خطے کی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی اور مغربی ممالک کی اندھی حمایت اور مدد سے اسرائیل کی نازی ریاست نے 7 اکتوبر سے غزہ پر وحشیانہ جارحیت شروع کی ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور مہلک قحط کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 131,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 10,000 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan