Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی وزیر کا اہالیاں غزہ کے قتل پر اکسانا انتہائی شرمناک ہے

برسلز – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

یورپی یونین نے بدھ کے روز انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے ان بیانات کی شدید مذمت کی جن میں اس نے کہا تھا کہ “اگر دنیا ہمارا ساتھ نہیں دیتی تو غزہ میں 20 لاکھ شہریوں کی ہلاکت اور فاقہ کشی کا جواز پیش کیا جا سکتا ہے”۔

ایک اخباری بیان میں یورپی یونین نے کہا کہ “شہریوں کو جان بوجھ کر بھوکا رکھنا ایک جنگی جرم ہے”۔ سموٹریچ کا یہ بیان کہ اسرائیل کو بھوک سے 20 لاکھ شہریوں کی موت کا سبب بننا جائز اور اخلاقی ہو سکتا ہے، انتہائی شرم ناک ہے۔

یورپی یونین نے مزید کہا کہ “یہ ایک بار پھر بین الاقوامی قانون اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کی توہین کو ظاہر کرتا ہے”۔

یورپی یونین نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ “سموٹریچ کے بیانات سے غیر مبہم طور پر دوری اختیار کرے اور سدی تیمان نامی حراستی مرکز میں قیدیوں پر تشدد کی کارروائیوں کی مکمل رپورٹ پیش کرے”۔

انہوں نے کہا کہ “اسرائیل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے جاری کردہ پابند احکامات پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور غزہ میں لاکھوں شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکمل اور بلا تعطل انسانی امداد فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan