Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

“نابلس میں قابض فوج کے چھاپوں کے دوران مسلح جھڑپیں ہوئیں، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔”

نابلس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس شہر کے مشرق میں واقع بلاطہ اور عسکر الجدید کیمپوں پر قابض فوج کے بدھ کے روز دھاوے کے دوران تین شہری زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے القدس اسٹریٹ کے راستے نابلس کے مشرقی علاقے پر دھاوا بولا اور بلاطہ کیمپ اور اس کے مضافات میں گھروں میں گھس کر تلاشی لی۔

اس دوران مزاحمتی کارکنوں کا قابض فوج سے آمنا سامنا ہوا۔ اولو العزم مسجد کے قریب اور حششاشین محلے میں مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوج نے ڈرونز کا استعمال کیا اور شہریوں پر فائرنگ کی۔ جھڑپوں کے دوران دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

قابض فوج کے بعد عسکر الجدید کیمپ کی طرف پلٹی، جہاں بھی اسرائیلی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

ایمبولینس کے عملے نے گولیوں سے زخمی ایک نوجوان اور دو بچوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔ دونوں بچوں کی ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan