Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ناوابستہ تحریک کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

ناوابستہ تحریک نے تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

فلسطین فائونڈیشن پاکستان: العالم نیوز پورٹل کے مطابق، ناوابستہ تحریک نے تہران میں ناجائز صیہونی حکومت کے اُس اقدام کی شدید مذمت کی ہے جس میں حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔ مذکورہ تنظیم نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی اقدام کو دہشت گردانہ قرار دیا اور اسے بین الاقوامی ضابطوں، عالمی قوانین اور ایران کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ دہشت گردانہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسماعیل ہنیہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دعوت پر نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔

اس تحریک نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور خطے کے دیگر ممالک میں سیاسی رہنماؤں، صحافیوں، میڈیا کے ارکان، اور خواتین و بچوں سمیت معصوم شہریوں کا قتل بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور غزہ میں ایک مستقل اور پائیدار جنگ بندی کے حصول کے لیے جاری کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan