Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے 305 دن؛ اسرائیلی جرائم کے تازہ واقعات

غزہ —فلسطین فائونڈیشن پاکستان

قابض صہیونی افواج نے مسلسل 305 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی جیسے غیر انسانی جرائم کا ارتکاب جاری رکھا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق، قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے منگل کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات، اور سڑکوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

قابض افواج نے سات مئی سے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعدد علاقوں پر فضائی اور توپ خانے کی بمباری اور ہولناک قتل عام کے ساتھ زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خان یونس گورنری میں شہری دفاع کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے بنی سہیلہ کے علاقے میں الشعیر کنویں کے پیچھے کیے گئے قتل عام کے بعد امدادی کارروائی کی۔

قابض فوج کے طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں عقیلہ اسٹریٹ پر واقع بلال بن رباح مسجد کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

وسطی غزہ میں دیر البلح کے مقام پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

کل منگل کی شام اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں بمباری کی جس کے نتیجے میں سینئر صحافی محمد عیسیٰ ابو سعدہ شہید ہوگئے۔

سرکاری میڈیا کے دفتر نے کہا کہ ساتھی صحافی محمد ابو سعدہ کی شہادت کے بعد، غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 166 ہو گئی ہے۔

خان یونس کے مشرق میں ایک خیمے کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں چار افراد بھی شہید ہوئے۔

غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے کے مشرقی علاقوں میں کواڈ کاپٹر فوجی ڈرونز کی شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

غزہ شہر کے جنوب مغرب میں ایک آباد رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن میں 30 شہید اور 66 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 39,653 فلسطینی شہید اور 91,535 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan