Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی قابض فوج کا طوباس میں دھاوا اور فائرنگ، چار شہید7 زخمی

طوباس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+- مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس کے شمال میں واقع قصبے عقبہ پر گذشتہ رات اور منگل کی صبح اسرائیلی قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ  سے ایک بچے سمیت 4 شہری شہید اور 7زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ طوباس گورنری کے قصبے عقبہ میں قابض فوج نے دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے 4 شہری شہید اور 7 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں  36 سالہ آیسر محمد قاسم ابو عرا،19سالہ نور محمد یاسین الیاسین،عمید یاسین غنام اور 14 سالہ بچہ بلال عزالدین صوافطہ کے نام سے کی گئی ہے۔

ایک مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نوجوان نور الیاسین اور نوجوان عمید غنام قابض فوج کی گولیوں سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےہسپتال میں دم توڑ گئے۔ دونوں کا تعلق عقبہ قصبے سے ہے۔

ایک مقامی ذریعے نے کہاکہ قابض فوج نے طوباس میں ترکیہ کے سرکاری اسپتال کے قریب فوجی کمک بھیجی اور شہریوں پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں طوباس شہر سے تعلق رکھنے والا بچہ بلال عزالدین صوافطہ شہید ہوگیا۔

طوباس میں ترکیہ کے سرکاری ہسپتال کے ایک طبی ذریعہ نے پیر کی شام کو اطلاع دی تھی کہ نوجوان ایسر ابو عرا کے سرمیں گولی ماری گئی تھی جس کے نتیجے میں اس کی شہادت کا واقعہ پیش آیا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے 7 شہریوں کو براہ راست گولیوں سےنشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں دو فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں ایک کی کمر میں گولیاں لگی ہیں جب کہ دوسرے کی آنکھ میں گولی ماری گئی ہے۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

طوباس میں فلسطینی اسیران کلب کے ڈائریکٹر کمال بنی عودہ نے بتایا کہ قابض فوج نے شہری یاسین راسم یاسین غنام کوایک مکان کا محاصرہ کرکے گولیاں ماری گئیں۔ اس دوران قابض فوجنے ایک زخمی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

قابض فوج نے عقبہ قصبے پر دھاوا بول کر ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا جس کے نتیجے میں نوجوانوں کے ساتھ تصادم ہوا۔ اس دوران قابض فوجیوں نے گولیاں برسائیں جس سے چار نوجوان زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کے خصوصی یونٹوں نے ابتدائی طور پر قصبے پر دھاوا بولا اور ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan